21 جنوری 2015 - 21:50
افغانستان، دہری شہریت والے نامزد وزراء نااہل

افغانستان کی پارلیمنٹ نے دوہری شہریت رکھنے والے سات نامزد وزراء کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان پارلیمنٹ کے ممبران نے بدھ کو کا فی غور و خوض اور ضروری تحقیقات کرنے کے بعد قومی اتحاد کی حکومت کے کئی نامزد وزراء کی دوہری شہریت کی تصدیق کی اور انہیں وزیرکے عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔
نامزد وزیر داخلہ نورالحق علومی کے پاس ہالینڈ، نامزد وزیر محنت و سماجی امور سادات نادری کے پاس برطانیہ، نامزد وزیر اطلاعات و ثقافت سلطان خیری کے پاس ترکی، نامزد وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے پاس برطانیہ، نامزد وزیر انسداد منشیات فیض اللہ کاکڑ کےپاس امریکہ، نامزد وزیر ترقی و شہری امور شاہ فرمان میوندی کے پاس جرمنی اور نامزد وزیر قانون احمد ضیاء مہجور کے پاس فرانس کی بھی شہریت ہے اس لئے افغان پارلیمنٹ نے انہیں وزیر کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی اب ان عہدوں کے لیے نئے افراد کے نام پیش کریں گے۔
اس سے قبل افغانستان کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر صالح محمد سلجوقی نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ صرف ان وزیروں کو اعتماد کا ووٹ دے گی کہ جن کے پاس صرف افغانستان کی شہریت ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169